محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگودھا،فیصل آباد ڈویژن،بالائی فاٹا اور کشمیر میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔ سب سے زیادہ بارش پاراچنار میں تیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جس سے ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہو گیا ۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیئے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت بھکر اور نورپور تھل میں اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا-