ملک سے اندھیرے ختم کرنے تک کوششیں جاری رکھیں گے: شہباز شریف
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنوں کے باعث قائداعظم سولر پارک کے منصوبے میں تاخیر ہوئی، ہماری کوششوں سے سولر پارک کی لاگت کے تخمینے میں کمی آئی ، اور خزانے میں دو ارب روپے کی بچت ہوئی، اپریل دو ہزار چودہ میں ہم نے سولر پارک کا معاہدہ کیا ، جنوبی پنجاب میں زیادہ سے زیادہ شمسی بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ، تاخیر کے باوجود چھے مہینوں میں سولر پاور کا منصوبہ لگایا، دھرنوں کے باوجود 100 میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کرنا کامیابی ہے ، پنجاب کے علاوہ کسی صوبے نے قومی گرڈ میں بجلی شامل نہیں کی ، انہوں نے کہا کہ ملک سے بجلی کے اندھیرے ختم کرنے تک کوششیں جاری رکھوں گا، ملکی معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، قائداعظم سولر پارک کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی، گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام ہورہاہے