ہنگری کی خاتون صحافی کو تارکین وطن افراد سے بدتمیزی مہنگی پڑ گئی
خاتون صحافی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر آنے کی دیر تھی کہ اس پر تمام لوگوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا کہ بطور انسان ہم ایسا نہیں کر سکتے ہیں۔ویڈیو کے دوران تارکین وطن پولیس سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں کہ اسی دوران ہنگری کی خاتون صحافی ایک تارک وطن والد کو جو کہ اپنے بچے کو اٹھائے بھاگ رہا ہے کو ٹانگ اٹکا کر زمین پر گرا دیتی ہیں اور پھر ٹانگوں سے مارتی ہے۔ ویڈیو کلپ منظر عام پر آنے کے بعد این ون ٹی وی نے اپنی اس صحافی کو ملازمت سے برخاست کر دیا