آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
ہیڈن کو 30 سال کی عمر تک ٹیم میں شامل ہونے کے لیے انتظار کرنا پڑابریڈ ہیڈن نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم نیو ساؤتھ ویلز کے لیے بھی نہیں کھیلیں گے۔ وہ اب صرف ٹی ٹوئٹی کیبگ بیش لیگ میں سڈنی سیکسر کی جانب سے کھیلتے نظر آئیں گے۔انھوں نے کہا: ’میں نے 17 سال تک کھیل کا مزہ لیا اور میں اپنے فیصلے پر مطمئن ہوں۔‘انھوں نے کہا:۔ انھوں نے 66 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ 126 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی میں بھی ملک کی نمائندگی کی۔ہیڈن نے 66 ٹیسٹ میں چار سنچری اور 18 نصف سنچری کی مدد سے 3266 رنز بنائے۔ انھوں نے 262 کيچز لیے جبکہ آٹھ کھلاڑیوں کو سٹمپ آؤٹ کیا۔ایشز میں آسٹریلیا کو دو کے مقابلے تین میچوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ،،سب سے پہلے ریان ہیرس کے ریٹائرمنٹ کا اعلان سامنے آیا، پھر کپتان مائکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہا۔اس کے بعد کرس روجرس اور چند دنوں قبل معروف آل راؤنڈر شین واٹسن نے بھی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔