خطرناک ترین سمندری طوفان ارماٹرکس اینڈ کیکس کے جزائر سے ٹکراگیا

بحر اوقیانوس میں بننے والا تاریخ کا طاقتور ترین طوفان ' ارما ' کیٹگری پانچ سے کیٹگری فور میں داخل ہوچکا ہے، اور تیزی سے فلوریڈا کی طرف بڑھ رہا ہے،، تین سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواﺅں کی شدت اب کم ہو کر دو سو ستر کلومیٹر رہ گئی ہے،، اس کے باوجود ارما بدستور ایک بڑا خطرہ ہے جو امریکہ میں فلوریڈا اور دیگر جنوب مشرقی ریاستوں میں تباہی پھیلائے گا, اس طوفان کی وجہ سے فلوریڈا کے ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو پناہ کی ضرورت ہوگی،، طوفان کریبیئن جزائر میں تباہی مچانے کے بعد اب ہیٹی، کیوبا سمیت بحرِاوقیانوس کے زیریں جانب بڑھ رہا ہے اور یہ اتوار تک امریکی ساحلوں پر پہنچے گا،، بین الاقوامی امدادی ادارے آئی آر سی کا کہنا ہے ’ارما‘ سے اب تک 12 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہ تعداد بڑھ سکتی ہے,جمعے کو یہ طوفان ٹرکس اینڈ کیکس کے جزائر سے ٹکرایا ،، طوفانی ہواؤں اور بارش سے ہیٹی میں بھی کچھ نقصان ہوا ہے،،امدادی ادارے ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ ارما سے متاثر ہونے والے افراد کی تعدادبڑھ کر دو کروڑ 60 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے, دوسری جانب براعظم شمالی و جنوبی امریکا کے باسیوں کیلئے ایک مزید خطرہ پیدا ہوگیا ہے، بحراوقیانوس ہی میں بننے والا طوفان ' جوز ' بھی زور پکڑتے ہوئے کیٹگری فور میں داخل ہوگیا،، اور اس کے ساتھ ہی خلیج میکسیکو میں ' کاٹیا ' نامی طوفان بھی شدت اختیار کررہا ہے