میکسیکو میں8۔2شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی،زلزلے سے 61 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے

جنوبی میکسیکو کے ساحل پر آٹھ شدت کے زلزلےنے تباہی مچا دی،،کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے،، عمارتیں منہدم ہو گئیں،، درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے، زلزلے کے جھٹکے میکسیکو سٹی سے گوئٹے مالا سٹی تک محسوس کیے گئےزلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی ، تین سے سات میٹر بلند سونامی لہریں میکسیکو ساحل سے ٹکرائیں، جس کی وجہ سےلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا میکسیکو سٹی کےتمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، زلزلے کا مرکز جنوب مغربی قصبہ پیجی جیاپان تھا اور اس کی گہرائی تینتیس کلو میٹر تھی،، ماہرین کے مطابق انیس سو پچاسی کے بعد یہ تاریخ کا بد ترین زلزلہ ہے
میکسیکو میں ہولناک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد اکسٹھ ہو گئی ، بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ،، کئی علاقے ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے ،، ہسپتال اور سرکاری دفاتر منہدم ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ،، بڑے پیمانے پر لوگ بے گھر ہوئے
میکسیکو میں تاریخ کے بدترین زلزلے سے سب کچھ تباہ کر کے رکھ دیا ،، جنوبی علاقے ایسے تباہ ہوئے کہ وہاں کسی رہائش کا نام و نشان نہ رہا ، آٹھ اعیشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے عمارتوں ، ہسپتالوں ، سکولوں ،، سرکاری دفاتر اور بجلی گھروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ، تین علاقوں میں سب سے زیادہ نقصان ہوا جہاں عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں ، زلزلے رات کے وقت آیا جہاں لوگ فوری طور پر سڑکوں پر نکلے ،، تاہم پینتیس سیکنڈ زمین ہلی تو سب کچھ ختم ہو گیا ،حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے ، جبکہ اب تک سینکڑوں لوگ ملبے تلے موجود ہیں ، جن کو نکالنے کیلئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، حالات اس لیے زیادہ بگڑے کے ہسپتالوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ، جہاں مشینری کو بھی بڑا نقصان پہنچا، ،، اب تک لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں ، جنہیں حکومت کی جانب سے اس لیے امداد نہیں مںطور ہوئی کیونکہ ان کے ریکارڈ بھی زلزلے کی نذر ہو گئے ،، ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے ، میکسیکو میں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے،،مواصلاتی نظام کیساتھ ساتھ ، زلزلے سے اب تک کئی علاقے بجلی سے مکمل طور پر محروم ہیں ،، علاقے کے گورنرز نے لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کی اپیل بھی کی ہے، جبکہ تاحال نقصانات کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکا