وائٹ ہاؤس: دہشت گردی کے خلاف اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے ٹرمپ قطر کے امیر سے بات کی

وائٹ ہاؤس نے جمعہ کو کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹومپ نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثاني کے ساتھ بات چیت کی ہے جس سے دہشت گردی کے خاتمے میں اتحاد کو برقرار رکھنے کی اہمیت کے بارے میں فون پر بات کی گئی ۔ دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے خلیجی ممالک کے اتحاد کو برقرار رکھا جائے ،دہشت گرد گروپوں کے لیے مالی رقوم کی ترسیل کو بند کیا جائے اور انتہا پسند نظریے سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جا ئیں،صدر ٹرمپ اور شیخ تمیم نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران ایران سے علاقائی سلامتی کو درپیش خطرے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔انھوں نے قطر اور چار عرب ممالک کے درمیان جاری بحران کی تازہ صورت حال اور کویت کی اس بحران کی سفارتی ذرائع اور مذاکرات کے ذریعے حل کے لیے کوششوں پر بھی گفتگو کی ہے۔صدر ٹرمپ نے امیرِ قطر کو امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بھی آگاہ کیا