برمی افواج کی جانب سے جاری روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کے باوجود اسرائیل نے میانمار کو ہتھیاروں کی فروخت جاری رکھنے کا اعلان کردیا

اسرائیل کی جانب سے ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی کا اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب لاکھوں روہنگیا مسلمان فوجی مظالم کے سبب ہجرت کررہے ہیں اوراقوامِ متحدہ اور امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک فوجی کارروائی روک دینے کا مطالبہ کررہے ہیں،انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق میانمار کی حکومت کو اسرائیلی کمپنیوں نے سو سے زائد ٹینک، جنگی کشتیاں اور ہلکے ہتھیار فروخت کیے ہیں، اسرائیل ہی کی ایک کمپنی ٹی اے آر آئیڈیل کانسیپٹ نے برما کی خصوصی فورسز کو راخنے میں خصوصی تربیت بھی دی ہے