بھارتی ریاست مہارا شٹرا کے دارالحکومت ممبئی میں زیر تعمیرعمارت میں آگ لگنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے

بھارتی میڈیا نے پولیس کے حوالے سے بتایاکہ آگ گیس سلنڈرپھٹنے کے باعث لگی اور یہ واقعہ جولو نامی علاقے کی زیرتعمیر عمارت میں پیش آیا، دھامکہ سے چھ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جھلسنے والے گیارہ افراد کو قریبی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جن میں سے آٹھ افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ تیرہ منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پرلگی جس کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، آگ سے ہلاک ہونے والوں میں پانچ مزدورشامل ہیں۔