امیرقطر تمیم بن الحماد الثانی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ کیا

امیر قطر تمیم بن الحماد الثانی نے سعودی عرب کے وزیر دفاع محمد بن سلمان سے فون پر رابطہ کیا، دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے بعد یہ پہلا رابطہ ہے، شہزادہ محمد بن سلمان حال ہی میں ولی عہد کے عہدے پر بھی فائز ہوئے ہیں ، دونوں رہنماؤں کے درمیان چار عرب ممالک کی طرف سے قطر کو جاری کی گئی مطالبات کی فہرست پر بھی گفتگو ہوئی، بعد ازاں سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ سعودی عرب نے قطر کے ساتھ تمام مذاکرات کا سلسلہ معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور الزام لگایا کہ قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی سے ٹیلی فونک ملاقات کے بارے میں غلط اور حقائق سے ہٹ کر رپورٹنگ کی ہے اور جب تک قطر دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی اصل گفتگو کو منظر عام پر نہیں لے آتا، قطر نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان رابطہ امریکی صدر کی کوششوں سے ہوا ہے