چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے لاہورمیں برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو سے ملاقات کی

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے لاہورمیں برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو سے ملاقات کی اورانھیں ورلڈ الیون کے میچزدکھنے کی دعوت دی،تھامس ڈریونے دعوت قبول کرتے ہوئے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی سے متعلق نیک خواہشات کا اظہارکیا،نجم سیٹھی نے برطانوی ہائی کمشنر کوانگلش کھلاڑیوں کی بھرپورسیکیورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی،دوسری جانب ارفع کریم ٹاور میں ایک سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈومیسٹک سطح پرکھیلوں میں بہتری لانا ہوگی تبھی دنیا ہماری طرف آئے گی،انھوں ںے کہا کہ ہمیں کرکٹ سے نکل کردوسرے کھیلوں کی طرف جانا ہوگا،ہاکی میں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن اچھی مینجمنٹ نہیں ہے،حکومت بھی ہاکی کے کھیل کی بہتری کے لیے سنجیدہ نہیں۔نجم سیٹحی کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریزکنٹریکٹ پرتھوڑا صبرکریں ہمیں اس سے فائدہ ہوگا