مایہ نازپاکستانی آل راؤنڈرشاہدآفریدی نےافغان کرکٹ لیگ میں شرکت سے معذرت کرلی

پشتو زبان میں جاری اپنے بیان میں شاہدآفریدی کا کہنا تھا کہ وہ لیگ کے لیے دعوت دینے پر افغان حکومت اور افغان کرکٹ بورڈ کے شکرگزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان جانا اور وہاں کے لوگوں سے ملاقات کرنا ان کی خواہش تھی لیکن ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ مستقبل میں ان کو دوبارہ ایسا موقع ملے تاکہ وہ افغانستان جا کرکرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔