چار سدہ :دریائے کابل پر سردریاب کے مقام پر پل گرگیا
چار سدہ :دریائے کابل پر سردریاب کے مقام پر پل گرگیا پل سیمنٹ سے بھرے ہوئے ٹرک کے گزرنے کے دوران گرا
حادثے کے بعد ٹرک بھی دریائے کابل میں گر گیا ٹرک میں موجود ایک شخص جاں بحق ، 3 زخمی ،ذرائع
چارسدہ میں پل ٹوٹنے سے ٹرک دریا میں گرگیا۔ حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چارسدہ کے علاقے سردریاب میں واقع تاریخی پل گرگیا۔ پل ٹوٹنے کے دوران اس پر سے سیمنٹ سے بھرا ٹرک گزر رہا تھا جو دریا میں گرگیا۔ ٹرک دریا میں گرنے سے ٹرک کا ڈرائیورجاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پل گرنے سے پشاور سے چارسدہ جانے والے ٹریفک معطل ہوگئی ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے