آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ملک میں گزشتہ بارشوں کے بعد سورج پھر آنکھیں دکھانے لگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گاجبکہ کشمیر میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ۔صرف کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اور دلبدین 41 سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین مقام رہا۔