پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی اور اپر دیر میں کارروائیاں کرکے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کرلی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے مہمند ایجنسی اور اپر دیر میں کارروائیاں کرکے اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھیپ برآمد کرلی، برآمد کیے گئے اسلحہ میں جدید مشین گنیں، مارٹر گولے، راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈز اور بارودی مواد شامل ہے، کاروائیوں کے دوران جدید مواصلاتی نظام کے آلات بھی قبضے میں لے لیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے کوہلو میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائیاں کی، کارروائیوں کے دوران مارٹر گولے، راکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا