روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت انصاف میں پٹیشن دائر کر دی گئی

یہ درخواست بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری کی جانب سے نیدر لینڈ کے شہر ہیگ میں واقعہ بین الاقوامی فوجداری عدالت انصاف میں دائر کی گئی ہے،، درخواست میں کہا گیا ہے کہ میانمار ریاستی سربراہ آنگ سان سوچی اور مذہبی پیشواء آشن ورتھوکے ایماء پر روہنگیا مسلمانوں کو جانوروں کی طرح ذبح کر کے ان کا قتل عام اور نسل کشی کی جا رہی ہے،میانمار حکومت کی دہشت گردی کے نتیجے میں اڑھائی لاکھ مسلمان بنگلہ دیش اور تھائی لینڈہجرت کر گئے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ میانمار حکومت کو فوری طور پر مسلمانوں پر ظلم و تشدد بند کرنے کے احکامات کئے جائیں۔