ہالی وڈ کی ایکشن سے بھرپور ایڈوانچر فلم"جنگل"کا نیا ٹریلیرجاری

ہدایتکار گریگ مکلین کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی چند دوستوں سے متعلق ہے جو بولیویا کے جنگلوں میں قدیم گاؤں کی سیر کو نکلتے ہیں، خطروں سے لاعلم نوجوانوں کا ایڈوانچر گھنے جنگل میں مصیبت میں بدل جاتا ہے۔فلم میں ہیری پورٹر مووی سیریز سے شہرت پانے والے معروف ہالی وڈ اداکار ڈینیئل رڈکلف اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، دیگر نمایاں کاسٹ میں تھامس کرچمین، ایلکس رسل اور للی سولی وین شامل ہیں۔ایکشن اور ایڈوانچر کے مناظرسے بھرپور فلم جنگل آئندہ ماہ بیس اکتوبر کو سینما گھروں میں تحلکہ مچائے گی