ہائی ولٹیج بیڈ صرف بستر ہی نہیں بلکہ ایسابیڈ ہے جوگہرینیند میں سوئےلوگوں کے لیے تیار کیا گیا جو مخصوص وقت نا اٹھنے پرانہیں دھکے مار کے جگا دیتا ہے
یہ بیڈ اس طرز سے بنایا گیا کہ یہ الارم بجنے پر سر نیچے اور ٹانگیں اوپر کر کے اٹھادیتا ہے اس بیڈ کا ہائیڈرولک سسٹم مخصوص ٹائم تک انتطار کرنے کے بعد بیڈ پر سونےوالے کو دور اٹھاکر پھینک دیتا ہے ۔یہ بیڈ ایک کافی کمپنی ٹیلر آف ہیرو گیٹ کی اشتہاری مہم کے لیے خصوصی تیار کیا گیا ۔گہری نیند سونے والوں کے لیے بری خبر یہ بھی ہے کہ یہ بیڈ جسم کے وزن کے مطابق دور پھینکتا ہے یعنی اگر آپ دبلے اور پتلی جسامت کے مالک ہیں تو دھیان سے یہ آپ کو اٹھاکرکمرے کی دیوار تک پھینک سکتا ہے ۔