مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال عالمی قوانین، انصاف اورانسانیت کےلئےلمحہ فکریہ ہے،کشمیریوں کی حالت زارپردنیاکاضمیرجاگ جاناچاہئے: ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں امن کی ثقافت پر اعلیٰ سطح فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا، ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری خطےمیں امن کےلئے کئی دہائیوں پرانامسئلہ کشمیر حل کرائے، مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال عالمی قوانین،انصاف اورانسانیت کےلئےلمحہ فکریہ ہے، کشمیریوں کی حالت زارپردنیاکاضمیرجاگ جاناچاہئےانکا کہنا تھا کہ کشمیراورفلسطین میں لوگ ابھی تک حق خودارادیت سےمحروم ہیں جو دنیاکےسامنےناانصافی کی بدترین مثالیں ہیں، مسئلہ کشمیر اورفلسطین اقوام متحدہ کانامکمل ایجنڈاہے،، ہمیں ان مسائل کےحل کےلئےتعمیری مذاکرات کی جانب بڑھناہوگا، وسیع اقتصادی اورسماجی محرومی کی موجودگی میں امن کاحصول ناممکن ہے، اقوام عالم کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری ایکشن لینا چاہیئے ، امن کیلئے حقیقی اور تعمیری بات کرنا ہوگی، سیاسی تنازعات حل کیے بغیر دنیا میں دیرپا امن ممکن نہیں ہوسکتا۔