قذافی سٹیڈیم کے ارد گرد تمام علاقے کو نو گو ایریا بنادیا گیا۔

ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان نے قذافی سٹیڈیم ، نشتر سپورٹس کمپلیکس ، سٹیڈیم کے گرد تمام علاقے کو نو گو ایریا بنا دیا گیا سٹیڈیم کے اردگرد سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سٹیڈیم کے گرد ریسٹورنٹ اور دکانوں کو 9سے 15ستمبر تک بند کر نے کی ہدایت جاری کر دی گئی جبکہ ریسٹورنٹ اور دکانوں کے کوائف پولیس کو جمع کر وادئیے گئے ہیں سٹیڈیم کے گردونوح میں مو جود ٹوٹ پھوٹ کی شکار سڑکوں کی حالت بھی بہتر کی جا رہی ہے اور سٹیڈیم کو آنے والے تمام راستوں پر جدید کیمرے پہلے سے نصب کر دئیے گئے ہیں۔ ورلڈ الیون 11ستمبر کو لاہور پہنچ رہی ہے جس کے لئیایئر پورٹ سے ہوٹل اور سٹیڈیم تک خصوصی سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔