آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیراور ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم خان کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قربان لائنز آفس کا دورہ
قربان لائنز میں واقع سیف سیٹیز پراجیکٹ کے آفس کا آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیر اور ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم خان کا دورہ،آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی نے ورلڈ الیوان کے روٹس کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا،،پراجیکٹ ڈائریکٹر اکبر ناصر خان نے سکیورٹی جائزہ ٹیم کو اسٹیڈیم،روٹس،موبائل کمانڈ سنٹر،سپیشل سرویلنس وہیکلز پر نصب کیمروں کے متعلق بریفنگ دی،،پنجاب سیف سیٹیز اتھارٹی حکام کی جانب سے ایس پیز کو ایم ڈی ٹی ہینڈ سیٹ بھی فراہم کیے گئے۔ایم ڈی ٹی ہینڈسیٹ روٹس پر موومنٹ کے دوران آڈیو،ویڈیو کمیونیکشن کے لیے استعمال کیے جائینگے۔۔آئی سی سی کی سیکورٹی ٹیم نے میچ کی سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا