پنجاب کے کئی علاقوں میں کپاس کی پہلی چنائی شروع ہوگئی۔

پنجاب کے کئی علاقوں میںکپاس کی پہلی چنائی شروع ہوگئی ہے ، محکمہ زراعت نے کپاس کو صاف ستھرے انداز میں چننے کے لئے خواتین کو تربیت فراہم کی ہے جس وجہ سے کپاس کی چنائی کا عمل احسن انداز میں جاری ہے جس سے صاف کپاس کی قیمت بھی زیادہ ملے گی۔کپاس کو زیادہ دیر تک گودام میں نہ رکھیں کیونکہ اس سے کپاس کی کوالٹی متاثر ہو تی ہے۔سڑک کے کنا رے کپاس کے ڈھیر نہیں لگانے چاہییں اور انہیں کھلا بھی نہیں چھوڑنا چاہیے تاکہ چنی ہو ئی پھٹی مٹی اور دوسری آلائشوں سے پاک رہ سکے۔ محکمہ زراعت کے افسران کھیتوں میں پےسٹ سکاﺅٹنگ کرنے کے لئے کپاس کی فصلوں کا معائنہ کررہے ہےں اور جہاںبھی شکایت مل رہی ہے وہاں فوری اےکشن لیا جارہا ہے ،کپاس کو صرف سوتی کپڑے کے بو روں میں رکھیں اور سلائی کے لیے بھی سو تی ڈور استعمال کریں ۔ یادرہے پٹ سن کے بورے، پٹ سن کے سیبے اور پولی پر اپلین کے بو روں کا استعمال قانوناََ جرم اور قابلِ دست اندازی پولیس ہے۔