عالمی نمبر ایک سپین کے رافیل نڈال نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی

نیویارک میں جاری ایونٹ کے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال کا مقابلہ ارجنٹائن کے جون مارٹن ڈیل پورٹو سے تھا، میچ کے پہلے سیٹ میں رافیل نڈال کو چھ چار سے شکست کا سامنا پڑارافیل نڈال نے میچ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے دوسرے، تیسرے اور چوتھے سیٹ میں کامیابی حاصل کرلیرافیل نڈال نے ارجنٹینین حریف کو چار چھ، چھ صفر، چھ تین اور چھ دو سے شکست دی۔ سپینش ٹینس سٹار اتوار کو تیسرا یوایس اوپن ٹائٹل اور سولہواں گرینڈسلام ایونٹ جیتنے کے لیے جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن کے مد مقابل ہوں گے۔