ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری، بچی اور خاتون زخمی

بھارتی فوج کی ایل اوسی پونچھ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں بچی اور خاتون زخمی جبکہ متعدد مکانات تباہ اور کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے، پاک فوج نے بھر پور جوابی کارروئی کرکے دشمن کی گنوں کو خاموش کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج نے مدار پور، تیتری نوٹ ، لچیال ، سہڑا ، منڈول ، دھرم سال، درہ شیر خان کے علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری اور فائرنگ کرکے مقامی آبادی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ سے خاتون اور ایک بچی زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لیے کوٹلی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی فائرنگ اور گولہ باری سے متعدد مکانات تباہ اور کئی مویشی بھی ہلاک ہوگئے۔