لاہور کی سول عدالت کے جج عبدالغفار نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کی درخواست پر سماعت کی

لاہور کی سول عدالت کے جج عبدالغفار نے شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کی درخواست پر سماعت کی۔شہباز شریف کے وکیل مصطفی رمدے ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پانامہ پیپرز کے معاملے پر شہباز شریف کی جانب سے دس ارب روپے کی پیشکش کا شہباز شریف پر بے بنیاد الزام عائد کیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کر کے قوم کو گمراہ کیا۔مصطفی رمدے نے شہباز شریف کی جانب سے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز شریف کی کردار کشی کرنے پر عدالت عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کی ڈگری جاری کرئے۔عدالتی حکم کے باوجود عمران خان کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پر عدالت نے عمران خان کو پچیس ستمبرکے لئےدوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا