اس وقت صوبے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ وزیراعلی مراد علی شاہ سے بھی زیادہ طاقت ور ہیں:رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما سعیدغنی عدالت کی جانب سے آئی جی سندھ اےڈی خواجہ کے حق میں فیصلہ آنے پر نالاں نظر آئے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام اختیارات آئی جی کے پاس ہیں تو پھر وزیر داخلہ کی ضرورت نہیں اور انہیں فارغ کر دینا چاہیے۔،، فیصلے کے خلاف اگر ہم اپیل میں جارہے ہیں تواس کا مطلب ہے کہ فیصلےسے مطمئن نہیں، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی جانب سے ہائیکورٹ میں اپیل قابل مذمت ہے۔۔پیپلز پارٹی سے متعلق نیب کا کردار مختلف جبکہ شریف خاندان اور مسلم لیگ ن کے لیے مختلف ہے۔ریفرنسز فائل ہونے کے بعد بھی شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا نہ ہی گرفتاری ہوئی۔ سعید غنی نےاردو بولنےوالوں کا برما کے مسلمانوں کے ساتھ موازنہ کرنے پرایم کیو ایم پاکستان کےسربراہ فاروق ستار سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔