عمران خان بیرونی فنڈنگ کی تفصیل قوم کو بتائیں،عوام نے کنٹینرسیاست کو مستردکردیا:وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے،،عمران خان بیرونی فنڈنگ کی تفصیل قوم کو بتائیں کہ انہیں کہاں کہاں سے فنڈنگ ہوتی ہے،جن قوتوں نے عمران خان کوفنڈنگ کی وہ اپنا ایجنڈا اس ملک میں لانا چاہتے تھے،،انھوں نے کہا کہ عمران خان کو فنڈنگ پاکستان کے معاشی اوراقتصادی سفرکوروکنے کیلئے کی گئی،عوام نے کنٹینرسیاست کو مسترد کردیا ہے، تبدیلی تقرریں کرنے سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے سے آتی ہے, احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان میں لوگ ڈینگی سے متاثرہورہے ہیں،،این اے 120کا الیکشن ریفرنڈم ہی ثابت ہوگا اورعوام ایک مرتبہ پھرمسلم لیگ ن کوہی کامیاب کرائیں گے،،انھوں نے کہا کہ پاکستان نے برما کے خلاف زبردست احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،،دنیا کو چاہیے کو وہ برمامیں مسلمانوں پرمظالم کا نوٹس لے