سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد آئی جی اے ڈی خواجہ ان ایکشن، محکمہ پولیس میں سات جولائی سے چھ ستمبرتک ہونے والے تمام تبادلے اورتقرریاں منسوخ کردیں
آئی جی اے ڈی خواجہ نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد محکمہ سندھ پولیس میں سات جولائی سے چھ ستمبرتک ہونے والے تمام تبادلوں اورتقرریوں کومنسوخ کردیا،،،ا اے ڈی خواجہ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے،،،آئی جی سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد تمام پولیس افسران سات جولائی سے قبل والی پوزیشن پرواپس چلے جائیں گے اورواپس اپنے سابقہ عہدے سنبھال لیں گے،، سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے پر برقرار رکھتے ہوئے انہیں مستقل طور پر ذمہ داریاں نبھانے کا حکم دیا تھا جب کہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آئی جی سندھ پولیس کے سربراہ ہیں انہیں تمام ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا اختیار ہے