وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے ہاکس بے واقعے کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سمندرمیں دفعہ ایک سوچوالیس نافذ ہونے کے باوجود ایسا واقعہ کیوں پیش آیا،،سمندرپر نہانے والوں کی رہنمائی کے لیے سائن بورڈز یا انتظامیہ ہوتی ہیں یا نہیں؟وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری داخلہ سے ہاکس بے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی،، مراد علی شاہ نے ہاکس بے میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا