شاہد خاقان عباسی ایف سکسٹین طیارے میں بیٹھ کر جنگی مشقوں کا جائزہ لینے والے پہلے وزیر اعظم بن گئے
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سرگودھا میں پاک فضائیہ کی مصحف ایئر بیس کا دورہ کیا،، انہوں نے نئے تعمیر شدہ ایئر پاور سینٹر آف ایکسی لینس کا جائزہ بھی لیا،، وزیر اعظم کو سیفرون بینڈڈ نامی فوجی مشقوں اور قومی تعمیر و ترقی میں پاک فضائیہ کے کردار سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے دورے کے دوران ایوی ایشن سٹی پروجیکٹ میں گہری دلچسپی ظاہر کی، وزیر اعظم اور ایئر چیف نے ایف 16 طیاروں میں بیٹھ کر فوجی مشقوں کا جائزہ لیا،، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بھی وزیر اعظم نے جہاز میں بیٹھ کر فوجی مشقوں میں شرکت کی ہے،، وزیر اعظم نے ایف 16 جہاز کے ریئر کاک پٹ میں بیٹھ کر فلائنگ مشن میں حصہ لیا،،فلائنگ مشن سے لینڈنگ کے بعد وزیر اعظم نے ایئر فورس کے کمبیٹ افسران اور گراو ¿نڈ کریو کے ساتھ ملاقات کی،، ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ دنیا کی جدید ترین فضائیہ میں شامل ہے،، فضائی حدودکے تحفظ میں پاک فضائیہ کاکردارقابل تعریف ہے،، پاک فضائیہ دہشت گردی کے ناسورکے خاتمے میں بھی اہم کرداراداکررہی ہے