ورلڈ الیون کے پاکستان پہنچنے سے پہلے ہی کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر سامنےآگئی، پی سی بی نے سری لنکا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کردیا
کھیل کے میدان سے بڑی خوشخبری،، سری لنکا اور پاکستان کے مابین کرکٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا،، پی سی بی کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین کرکٹ سیریز 2 ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور 2 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی،، سیریز کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلےجائیں گے،،، جبکہ خوشی کی خبر یہ ہے کہ سیریز کے اختتام پر سری لنکن ٹیم پاکستان کو میزبانی کا موقع دیتےہوئے پاک دھرتی پر ایک ٹی ٹوبنٹی میچ کھیلنے لاہور آئے گی۔ پاک سری لنکا کرکٹ سیرز کا آغاز 28 ستمبر کو ابوظہبی میں ٹیسٹ میچ سے ہوگا ،،، 6 اکتوبر کو دبئی میں دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا،،سیریز کا آخری ٹی ٹونٹی میچ 28 نومبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا ،، چئیرمین پی سی بی کا کہناہے کہ لاہور میں ہونے والے ٹی ٹونٹی میچ کا انعقاد ٹیم یکی آمد سے قبل سکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے