صدر ممنون حسین ایوان صدر سے رخصت،ایوان صدر میں انہیں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Sep 09, 2018 | 00:23

صدر ممنون حسین کو ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ انہوں نے گارڈ آف آنر کے بعد ایوان صدر کے ملازمین سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ایوان صدر سے روانہ ہو گئے۔ اس موقع پر الوداعی خطاب میں صدرممنون حسین کا کہنا تھا کہ آئین وقانون کی پاسداری اور اچھی حکمرانی میں ہی وطنِ عزیز کی ترقی اور خوشحالی پوشیدہ ہے۔ عہدہ صدارت چھوڑتے وقت اس بات پر مطمئن ہوں کہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اپنے اختیارات اور آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام کیا۔صدرممنون نے ایوانِ صدر کے عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے وہ اپنی سرکاری ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کر پائے۔

مزیدخبریں