بلوچستان کی کابینہ میں اضافہ ہوگیا، بلوچستان کابینہ کے مزید دو وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Sep 09, 2018 | 01:30

کوئٹہ کے گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور صوبے کے قائمقام گورنرعبدالقدوس بزنجو نے صوبائی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء بلوچستان عوامی پارٹی کے سردار عبدالراحمان کھیتران اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے اسد اللہ بلوچ سے حلف لیا، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت صوبائی اسمبلی کے دیگر اراکین نے بھی تقریب میں شرکت کی،دو وزراء کے بعد صوبائی کابینہ میں شامل اراکین وزراء کی تعداد 12 ہوگئی جبکہ کابینہ میں 4 مشیر بھی شامل کئے گئے ہیں، مزید دو وزراء اور ایک مشیر بھی شامل کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں