شہبازحکومت کے میگا پراجیکٹس سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

Sep 09, 2018 | 01:33

پنجاب کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وہ شہبازشریف کی گڈگورننس کے دعوؤں کو بے نقاب کریں گے۔ شہبازحکومت کے میگا پراجیکٹس سفید ہاتھی بن چکے ہیں۔ صوبے میں وزیراعظم عمران خان کے سوروزہ پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ منصوبے پر عمل درآمد کیلئے سٹئیرنگ کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سوروزہ پروگرام کے تحت صوبے میں پولیس ریفارمز کیلئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے چئیرمین ناصر خان درانی ہوں گے۔ کروڑوں روپوں کی سرکاری گاڑیوں کی نیلامی کا بھی فیصلہ کیاگیاہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا صحت کے دو سے تین شعبوں کو یکجا کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے نئے بلدیاتی نظام اور جنوبی پنجاب صوبے کے امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں