ہائی کورٹ میں کئی ایسے ججز ہیں جو قابلیت نہیں رکھتے۔وہ کام نہیں جانتے تو وکلا سے بدتمیزی کرتے ہیں۔وفاقی وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم
کراچی بارایسوسی ایشن کےنومنتخب عہدیداروں نے کراچی سٹی کورٹ میں حلف اٹھالیا۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیرقانون بیرسٹرفروغ نسیم کا اس موقع پر کہنا تھا وکلا کو سیاسی جماعتوں کے ایجنڈے پر نہیں چلنا چاہیے۔ ہائیکورٹ میں ایسے کئی ججز ہیں جو قابلیت نہیں رکھتے۔ وہ کام نہیں جانتے تو وکلا سے بدتمیزی کرتےہیں۔وزیرقانون کا مزید کہنا تھا کہ ججز یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ وہ بھی پہلے وکیل تھے۔ ان کا کہنا تھا سول سروس میں میرٹ پر بھرتی نہیں ہوتی۔اگر میرٹ ہوتو بیوروکریسی بہتر کام کر سکتی ہے۔