باکسر عامر خان نے کولمبین باکسر سیموئیل ورگاس کو سُپر ویلٹر ویٹ مقابلے میں شکست دے دی ہے۔
نگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی سپر فائٹ کو دیکھنے کیلئے برطانوی پاکستانیوں کی بڑی تعداد باکسنگ ایرینا میں امڈ آئی۔ ورگاس کے ایک مکے سے ایک بار عامر خان گرے مگر سنبھلنے میں کامیاب رہے۔ تاہم چند ہی لمحوں میں ورگاس پر مکوں کی برسات شروع ہوگئی اور عامر خان تمام راونڈز میں ایسے چھائے کہ حریف کو بے بس کرکے چاروں شانے چت کردیا عامر خان اور سیمیول ورگس کی فائٹ میں بارہ راؤنڈ کھیلے گئے۔ دونوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ عامر خان اور سیمیول ورگس کی فائٹ کا فیصلہ پوائٹس کی بنیاد پر ہوا۔ مقابلے کے بعد پریس کانفرنس میں عامر خان کا کہنا تھا کہ ورگاس اچھا فائٹر ہے، فائٹ سے بہت کچھ سیکھا، اپنی پرفارمنس پر خوش ہوں۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بہت ٹیلنٹ ہے، پاکستان میں ایک ٹریننگ سینٹر کھولا ہے، جہاں باکسر ٹریننگ کر رہے ہیں، پاکستان میں بھی باکسنگ کے مقابلے ہونے چاہییں وزیراعظم عمران خان خود بھی اسپورٹس مین ہیں انہیں کھیلوں کو فروغ دینا چاہیے۔