نومنتخب صدر ڈاکٹر عارف علوی آج پاکستان کے تیر ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

Sep 09, 2018 | 09:23

ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب حلف برداری میں وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور دیگر سیاسی و حکومتی شخصیات شرکت کریں گی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نومنتخب صدر عارف علوی سے حلف لیں گے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ سبکدوش صدر ممنون حسین بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ حلف برداری کے بعد مسلح افواج کی جانب سے نو منتخب صدر کوگارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا ۔ ڈاکٹرعارف علوی چار ستمبر کو ہونے والے صدراتی انتخاب کے نتیجے میں ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں