ہالی وڈ کی تھرلر فلم دی بوٹ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا،

Sep 09, 2018 | 09:32

فلم کے رائٹر جوئی ازوپارڈی خود اس فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھا رہے ہیں، جبکہ فلم کو ونسٹن ازوپارڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایسے ملاح کے گرد گھوم رہی ہے جو گہرے سمندر میں ایک بحری بیڑے کے اندر پراسرار قوتوں کے چنگل میں پھنس جاتا ہے،اور وہ اس سے نکلنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے،سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں سال ہی ریلیز کی جائیگی۔

مزیدخبریں