باکسر عامر خان نے کولمبیئن حریف سیموئل ورگاس کو شکست دے دی

Sep 09, 2018 | 10:08

برمنگھم: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سُپر ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں کولمبین حریف سیموئیل ورگاس کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دے دی۔عامر خان اور سیموئیل ورگاس کے درمیان فائٹ سُپر ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں ہوئی اور 12 راؤنڈز کی فائٹ میں پوائنٹس کی بنیاد پر باکسر عامر فاتح قرار پائے۔فائٹ انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں منعقد ہوئی جسے دیکھنے کے لیے برٹش پاکستانیوں کی بڑی تعداد بھی باکسنگ ایرینا میں موجود تھی۔مقابلے کے دوران باکسر ورگاس کے مکے سے ایک بار عامر خان رنگ میں گرے تاہم فوری طور پر سنبھلنے میں کامیاب رہے اور چند ہی لمحوں میں ورگاس پر مکوں کی برسات کردی۔

مزیدخبریں