شہباز شریف نے ایک بار پھر مبینہ انتخابی دھاندلی پر کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا

Sep 09, 2018 | 10:11


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نےکہا صرف حزب اختلاف نہیں بلکہ سرکاری بینچوں کی سیاسی پارٹیاں دھاندلی کا رونا رو رہی ہیں،، سترہ اگست کو اسمبلی ہال میں عمران خان نے مجھ سے کہا کہ وہ پارلیمانی کمیشن بنانےکوتیار ہیں،لیکن تین ہفتے گزر جانے کےباوجود کمیشن کا نوٹیفکیشن نہیں کیا گیا،شہباز شریف نے اسے بھی 'یوٹرن' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر صورت کمیشن بنوائیں گے اور جب تک کمیشن نہیں بنتا کارروائی کو آگے نہیں بڑھنے دیں گے، صدر مسلم لیگ ن نےگیس،بجلی اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہایہ اضافہ عوام کی روز مرہ کی زندگی کو متاثر کرے گا،ساتھ ہی انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا کہ 'کام ضرور کریں، بیڑہ غرق نہ کریں۔، ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے،اگر بجلی گھروں کو گیس کوئلہ اور تیل نہیں ملے گا تو یہ کیسے چلیں گے،سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ’ہم نے تین روپے بجلی کی قیمت کم تھی اب 5 روپے اضافہ کردیا گیا ہے، ہمارے منصوبوں کی وجہ سے بجلی سستی ہوئی تھی، بجلی کی قیمت بڑھانے کا

مزیدخبریں