شمالی کوریا پریڈ میں بین الابراعظمی میزائل نمائش کیلئے پیش نہیں کرے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا اپنے ستر ویں یوم آزادی پر بین الابراعظمی یعنی طویل فاصلے تک مار کرنیوالے میزائلوں کو نمائش کیلئے نہیں پیش کرے گا۔ یوم آزاد کی تقریب میں شمالی کوریا کے صدرکم جونگ اُن خطاب کریں گے یا نہیں اس بارے میں بھی ابہام پایا جاتا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق پریڈ میں میزائلوں کی نمائش نہ کرنا شمالی کوریا کے ہتھیاریوں کو محدود کرنے سے متعلق پالیسی وضع ہوگی۔ شمالی کوریا ماضی میں ہونیوالی پریڈز کے دوران امریکہ تک مار کرنیوالے میزائلوں کو نمائش کیلئے پیش کرچکا ہے جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے تھے۔