جاپان میں سوائن فلو کا کیس سامنے آگیا۔

Sep 09, 2018 | 10:56


جاپان کی زراعت کی وزارت نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں سوائن فلو کا کیس سامنے آیا ہے۔ چھبیس سال بعد سوائن فلو کا کیس سامنے آنے پر بیرون ملک سے گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سوائن فلو کی یہ قسم چین میں سامنے آنیوالے افریقن سوائن فلو سے مختلف ہے۔ مرکزی جاپان میں واقع جانوروں کے فارم سے سامنے آنیوالے کیس کے بعد حفاظتی اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل چین میں بھی گزشتہ ماہ اٹھارہ کسانوں میں سوائن فلو کے کیسز سامنے آئے تھے۔

مزیدخبریں