صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار 

Sep 09, 2018 | 11:12


وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ
صوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کو اولین ترجیح دیں گے۔ وسائل پر صرف عوام کا حق ہے۔ یہ حق عوام کوواپس کرنے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے عوام کو جو امیدیں ہیں انہیں پورا کریں گے ۔ ہمارا کام نئے پاکستان اور تبدیلی کو عملی شکل دے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے سو روزہ ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے تیزی سے کام کر رہے ہیں۔ ایجنڈے کے تحت کئے جانے والے اقدامات پر پیش رفت کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ ہوگی۔

مزیدخبریں