نئے اسلامی سال کا آغازمحرم الحرام کے مہینے سے ہوتا ہے،محرم کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کل کراچی میں اجلاس طلب کرلیا ہےجبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس لاہور،کوئٹہ اورپشاورمیں ہوںگے، محکمہ موسمیات کےنمائندےبھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز محرم الحرام کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں جس کے مطابق یوم عاشور بیس ستمبر کو ہوگا،، تاہم اس کا حتمی اور شرعی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب
Sep 09, 2018 | 11:32