پاکستان سُپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کے اشتہار والی ڈبل ڈیکر بس اب لندن کی سڑکوں پر رواں دواں ہے۔
پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے مطابق اُنہوں نے اس پروجیکٹ کو پاکستان اور اُس کی فوج کے نام کیا ہے، اُن کا کہنا تھا کہ اُنہیں توقع ہے کہ لندن میں بھی پشاور زلمی کو زبردست پذیرائی ملے گی ۔ لندن میں رہائش پذیرپشاور زلمی کے مداحوں کے پاس یہ موقع بھی ہے کہ وہ زلمی کے اشتہار والی ڈ بل ڈیکر بس کے ساتھ سیلفی اور تصاویر بنواکر انعامات جیت سکتے ہیں۔ یہ تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں، جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ زلمی کے فین دُنیا بھر موجود ہیں اور ہم ان مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنا چاہتے ہیں ، یہ پروجیکٹ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔