سرینا ولیمز کو امریکی اوپن فائنل میں شکست
نیویارک میں کھیلے جانیوالے گرینڈ سلم چیمپئن شپ فائنل میں جاپان کی اومی اوساکا نے اپ سیٹ کردیا۔ انہوں نے سرینا کو دوچھ اور چار چھ سے اپ سیٹ شکست دیدی۔ اومی اوساکا جاپان کی پہلی گرینڈ سلم چیمپئن بن گئیں۔ میچ میں امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیم کے کوچ نے انہیں اشارے سے کچھ کہا جس پر امپائر نے سرینا کو کوڈ وائلیشن کی سزا دی۔ سرینا ولیم نے امپائر کے رویے پرناراضی کا اظہار کیا جس سے ان کی حریف اومی اوساکا کو پوائنٹ مل گیا-دوسرے سیٹ میں سرینا نے غصے میں آکر زمین پر ریکٹ پٹخ دیا جس پر انہیں پنالٹی کا بھی سامنا کرنا پڑا اور یوں ان کی حریف کو ایک اور پوائنٹ مل گیا