امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس کے چھ اسپتالوں کی ڈھائی کروڑ ڈالر کی امداد بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
امریکی محکمہ خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر فلسطینی اسپتالوں کو فراہم کی جانے والی ڈھائی کروڑڈالرکی رقم اب اپنے قومی مفادات کے تحت خرچ کی جائےگی۔اس سے قبل رواں سال کےابتدا میں ڈونلڈ ٹرمپ نےفلسطین کودی جانے والی امریکی امداد پر نظرثانی کا اعلان کیا تھا،ٹرمپ انتظامیہ کا گزشتہ ماہ کہناتھا کہ وہ مغربی کنارے اور غزہ کیلیے اکنامک سپورٹ فنڈ کی مد میں دیے جانے والےدوسو ملین ڈالر پر بھی نظرثانی پر غور کررہے ہیں،،دوسری جانب فلسطینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسپتالوں کی امداد کی کٹوتی فلسطین کے کاز کو نقصان پہنچانے کا حصہ ہے، امریکی اقدام سے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں اور وہاں کام کرنے والے ملازمین کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا۔