وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیراطلاعات کی ملاقات
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عود صالح العود نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر اطلاعات وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے دوران پاک سعودی تعلقات سمیت دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی موجود تھے۔