اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں سی ڈی اے ، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ڈیڑھ ہزار اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے کے اطراف سیکٹر جی 12میں غیر قانونی مارکیز ، شادی ہال گرائے گئے ۔وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے بھی کشمیر ہائی وے کا دورہ کیا اور پولیس اور سی ڈی اے کے مشترکہ آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات اور ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے خوشحال خان نے وزیر مملکت کو آپریشن پر بریفنگ دی۔ شہریار آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملک میں کوئی قانون سے بالاتر نہیں ، تجاوزات کے خلاف آپریشن تبدیلی کا نشان ہے،