وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی باکسرعامرخان کومبارکباد

Sep 09, 2018 | 16:17

 وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے باکسرعامرخان کوسپرویلٹرویٹ مقابلے میں کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ باکسرعامرخان کی فتح سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجابنے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو سپرویلٹرویٹ مقابلے میں کامیابی پرمبارکباد دی ہے۔سردار عثمانبزدار نے کہا کہ عامر خان نے رنگ میں بہترین مہارت کا مظاہرہ کیا، ان کی فتح سے پاکستانیوں کو خوشی ہوئی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عامرخان نے ثابت کیا کہ وہ پیشہ ورانہ اورباصلاحیت باکسرہیں، دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی عامر خان کو مستقبل میں بھی کامیابیاں دے۔

مزیدخبریں